رشکئی خصوصی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رواں ماہ کے آخر تک رکھ دیا جائے گا، ذرائع سی پیک اتھارٹی

94

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت انفراسٹرکچر، توانائی سمیت دیگر شعبہ جات میں مختلف منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق رشکئی خصوصی اکنامک زون میں درپیش مسائل پر جلد از جلد ختم کرکے رواں ماہ کے آخر تک سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔ حکومت خصوصی اکنامک زونز کے لئے مراعات کی فراہمی سے متعلق پر عزم ہے۔ حکومت گوادر میں 300 میگاواٹ کول پاور پلانٹ، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، تھر کول پراجیکٹس ، ملتان سکھر موٹروے اور اورنج لائن ٹرین منصوبے سمیت دیگر منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔ ملتان سکھر موٹروے کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا۔