رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

67

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی)تجربہ کار سفارتکار رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ رضا بشیر تارڑ نے 1987ءمیں فارن سروس جوائن کی۔ انہوں نے بیرون ممالک پاکستان مشنز میں کئی اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھائیں جن میں منیلا، برسلز، ٹوکیواور اقوام متحدہ نیویارک شامل ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق رضا بشیر تارڑ نے 2015ءسے فروری 2019ءتک پاکستان ہائی کمشنر کینیا میں ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ اقوام متحدہ نیو یارک میں نائب مستقل نمائندہ اور نائب نمائندہ برائے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل تعینات رہے۔