رفتارگاڑی نہر میں گر گئی دوبچوں اور چار خواتین سمیت سات افراد کو زخمی حالت میں نکالیاگیا، ریسکیو 1122

99
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

رینالہ خورد۔ 06 دسمبر (اے پی پی):رینالہ خوردکےنواحی علاقے موضع لاشاریاں سے ایک گاڑی میں سوار دوبچوں اور چار خواتین سمیت سات افراد براستہ رینالہ خورد اوکاڑہ جا رہے تھے کہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے قریب گاڑی بے قابو ہو کر نہر لوئرباری دوآب میں گر گئی گاڑی میں سوار تمام افرادزخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے نہر میں گرنے والی گاڑی میں سوار سات افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا ایک خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا گیا ہے۔