32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںرقص کے عالمی دن کے موقع پر آرٹس کونسل سیالکوٹ میں رنگا...

رقص کے عالمی دن کے موقع پر آرٹس کونسل سیالکوٹ میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔29 اپریل (اے پی پی):رقص کے عالمی دن کے موقع پر آرٹس کونسل سیالکوٹ میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف رقص کی اقسام پیش کی گئیں اور شرکاء نے اس فن کی اہمیت کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرٹس کونسل کی چیئرپرسن سمیرا ارشد نے کہا رقص صرف جسمانی حرکت نہیں بلکہ یہ ہمارے جذبات، ثقافت اور یکجہتی کا اظہار ہے۔ یہ فن ہمیں نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کو بھی فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل ہمیشہ سے فنونِ لطیفہ کی ترویج اور ترقی کے لیے کوشاں رہی ہے اور رقص کے عالمی دن کے موقع پر ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے ثقافتی ورثے کو زندہ رکھیں گے اور نئی نسل کو اس سے روشناس کرائیں گے۔تقریب میں مختلف رقص کی اقسام پیش کی گئیں، جن میں کلاسیکی، لوک، معاصر اور جدید رقص شامل تھے۔ شرکاء نے ان پرفارمنسز کو بے حد سراہا اور آرٹس کونسل کی جانب سے اس اہم دن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589583

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں