اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نہ صرف برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی ، انسانی بھائی چارے اور رواداری کے جذبات کو فروغ دینے کا بھی موقع ہے۔
یہ بات انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کے عنوان سے منعقد کئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مکالمہ ، تعلیم اور باہمی احترام کے ذریعے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔