رمضان المبارک خوشیاں اور غم بانٹنے کا درس دیتا ہے،اپنے ارد گرد موجود تمام دکھی، بے سہارا اور ضرورت مند وں کا خیال رکھیں، انجینئر امیر مقام

131
وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام‏ نے مسلم امہ بالخصوص تمام پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک بابرکت اور رحمتوں کا مہینہ ہے۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ رمضان المبارک خوشیاں اور غم بانٹنے کا درس دیتا ہے،اپنے ارد گرد موجود تمام دکھی، بے سہارا اور ضرورت مند وں کا خیال رکھیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس با برکت مہینے کے صدقے پاکستان کو خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔