14.2 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومقومی خبریںرمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن...

رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے یکم رمضان سے اب تک کا جائزہ اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے یکم رمضان سے اب تک کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے مجموعی طور پر ایک ہزار 289 کارروائیاں کیں، اسسٹنٹ کمشنرز نے 290 گراں فروش گرفتار کئے اور مجموعی طور پر 11 لاکھ 12 ہزار جرمانے عائد کئے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 4 ہزار 568 کاروائیاں کیں،11 دکانیں سیل 711 گرفتاریاں 4 لاکھ 48 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا۔

- Advertisement -

اجلاس کے دوران ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں کو ہر صورت ریلیف یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن پر درج ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیں،پرائس لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572972

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں