سرگودہا۔26اپریل (اے پی پی):رمضان المبارک کا آخری عشرہ اللہ تعالیٰ سے بخشش کروانے کیساتھ ساتھ رحمتیں سمیٹنے کا عشرہ ہے بدقسمت ہیں وہ لوگ جو نیکیوں کے اس مہینہ میں بھی اللہ تعالیٰ کو راضی کرکے اپنے گناہوں کی معافی نہ مانگیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر ضلعی امن کمیٹی ملک امیر افضل اعوان نے کیا۔
اُنہوں کہا کہ رمضان المبارک ایک مہمان مہینہ ہے جس میں نہ صرف نیکیوں کا اجر بڑھ جاتا ہے بلکہ روزہ گناہوں کے خلاف بڑی ڈھال ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے ،رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں روزہ دار جہاں فضولیات سے بچے رہتے ہیں وہاں پر یہ مختلف بیماریوں سے بھی خود کو محفوظ رکھتے ہیں۔
ملک امیر افضل اعوان نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کو مسلمان پائیں اور اس میں اللہ کو راضی نہ کریں اس سے بڑی بدقسمتی کوئی ہونہیں سکتی ابھی وقت ہے اللہ کی طرف لوٹ آئو اور اللہ کو راضی کرکے اپنی آخرت کو سنوار لو دنیا چند دنوں کی ہے اصل ٹھکانہ جہاں مستقل رہنا ہے وہ آخرت ہے جس کی ہم تیاری نہیں کررہے اور یہی ہماری غفلت کا نتیجہ ہے۔