رمضان المبارک کے دوران راولپنڈی میں حفاظتی انتظامات کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

164
Punjab Police
Punjab Police

راولپنڈی۔11مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک کے موقع پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر میں حفاظتی انتظامات مکمل کرتے ہوئے 1700 سے زائد اہلکار و افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس کے ساتھ ساڑھے 6 ہزار سے زائد سول رضاکار بھی مساجد اور امام بارگاہوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ایلیٹ فورس اور تھانوں کی موبائل گاڑیاں گشت ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

امن کمیٹی و علمائے کرام کے ساتھ میٹنگز میں سول رضا کاروں کی فراہمی کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے گا، مساجد، امام بارگاہوں میں عبادات کے لیے آنے والے افراد سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ سی پی او سیّدخالدہمدانی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں 24/7 فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنا یا جا ئے گا، رمضان المبارک میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔