- Advertisement -
مکہ مکرمہ ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں متحرک اکرام سوسائٹی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صرف مکہ مکرمہ میں 277 ہزار ٹن کھانا ضائع کیا گیا۔ سعودی اخبار نے اکرام سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں گزشتہ رمضان کے دوران 277 ٹن قابل استعمال خوراک ضائع کی جبکہ ذی الحجہ میں بھی لگ بھگ اتنا ہی کھانا تلف کیا گیا۔ سوسائٹی کے ڈائریکٹر اکرام احمد المطرفی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہزاروں ٹن کھانا مکہ کے شادی گھروں، گیسٹ ہاو¿سز، ریستورانوں ، گھروں اور ہوٹلوں سے جمع کرکے ضرورتمند خاندانوں میں بھی تقسیم کیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117772
- Advertisement -