رمضان المبارک کے دوسرے نمازِجمعہ پر سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات

85
Security arrangements
Security arrangements

سرگودھا۔22مارچ (اے پی پی):نماز ِجمعہ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں مساجداور امام بار گا ہو ں پر سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہامحمد فیصل کامران کی ہدایت پرضلع بھر کی اہم مساجداور امام بارگاہوں پر پولیس کے مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سر انجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈکے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کرتے رہے۔

اسی طرح ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔نماز ِجمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے تمام اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔

مساجداور امام بارگاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔اس کے علاوہ تمام سیکیورٹی انتظامات کی خفیہ کیمروں کی مدد سے براہ ِراست نگرانی کی جاتی رہی۔