27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںرمضان المبارک کے موقع پرعوام کوریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

رمضان المبارک کے موقع پرعوام کوریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):حکومت نے رمضان المبارک کے موقع پرعوام کوریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق رمضان المبارک کے تناظرمیں عوام کوریلیف دینے کیلئے حکومت نے مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیاہے۔

- Advertisement -

نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.79 روپے، ہائی سپیڈڈیزل 2.32 روپے، مٹی کاتیل 2.06 اورلائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.21 روپے فی لیٹرکی کمی کردی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹرقیمت 108.56 روپے، ہائی سپیڈڈیزل 110.76 روپے، کیروسین آئل 80 روپے اورلائیٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 77.65 روپے فی لیٹرہوگئی۔نئی قیمتوں کااطلاق آج جمعہ 16 اپریل سے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=248542

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں