رمضان المبارک 1446 ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 28 فروری کو پشاورمیں طلب

138
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):رمضان المبارک 1446 ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 28 فروری کو پشاورمیں طلب کیاگیاہے، اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمدعبدالخبیر آزاد کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 28 فروری کی شام محکمہ اوقاف کی پشاور میں واقع بلڈنگ میں ہو گا جبکہ ملک بھرمیں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہو گا۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔