گوجرانوالہ۔ 02 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان ریلیف پروگرام کے تحت گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں 2 رمضان سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں۔
جہاں سے شہریوں کو ماہ مقدس میں سہولت بازاروں سے 16 اقسام کی اشیائے خوردونوش ہول سیل مارکیٹ سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہوں گیاس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ رمضان سہولت بازاروں میں 16 اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے بھی 10 سے 15 فیصد تک سستی ( سبزی منڈی ریٹ) پر دستیاب ہیں،جس میں آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک، کدو، لیموں، کیلا، سیب، کھجور، امرود، خربوزہ، آٹا، چینی، دالیں، بیسن، چکن، انڈہ سمیت دیگر اشیاء خوردونوش پر عوام الناس کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے سہولت سٹالز پر اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار اورمعیار کو یقینی بنایا بنانے اور افسران کو حکومتی ہدایات سے آگاہ کردیا۔گوجرانوالہ میں قائم کیئے جانے والے سستا بازار بازار 29 رمضان المبارک تک فنکشنل رہیں گے۔