28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںرمضان پیکیج میں رجسٹرڈ مستحقین اپنے پیسے وصول کرلیں، میئر ایبٹ آباد

رمضان پیکیج میں رجسٹرڈ مستحقین اپنے پیسے وصول کرلیں، میئر ایبٹ آباد

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی):میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے کہا ہے کہ ضلع ایبٹ آباد میں 12400 خواتین و حضرات نے رمضان پیکیج میں رجسٹرڈ ہونے کے باوجود ابھی تک اپنے پیسے وصول نہیں کئے، پیسے وصول نہ کرنے کی بڑی وجہ انہیں جیز کیش کی جانب سے میسج کا بروقت موصول نہ ہونا ہے۔

یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہری دیئے گئے لنک پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے اپنا جیز کیش کا میسج معلوم کر سکتے ہیں، یہی جیز کیش آئی ڈی اور اپنا شناختی کارڈ کسی بھی جیز کیش شاپ پر جا کر دکھائیں اور اپنے 10 ہزار روپے وصول کر لیں۔

- Advertisement -

وہ شہری جنہوں نے رمضان پیکج کے پیسے وصول نہیں کئے وہ اپنی جیز کیش کی ٹرانزیکشن آئی ڈی جاننے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں، یہ ویب پیج صرف ضلع ایبٹ آباد کے رہائشی افراد کی سہولت کیلئے بنایا گیا ہے، باقی اضلاع کے افراد اس ویب پیج پر اپنا شناختی کارڈ درج نہ کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580117

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں