رمضان کے چھٹے روز 193 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، 16 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ عائد

51
رمضان کے چھٹے روز 193 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، 16 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ عائد

کراچی۔ 07 مارچ (اے پی پی):ماہ رمضان میں گراں فروشی کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کی مہم جاری ہے۔ رمضان کے چھٹے روز 193 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی چھٹے روز 16 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گراں فروشی پر 15 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ12 دکانیں سیل کی گئیں مجموعی طور پر 6 روز میں ایک کروڑ 66 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا 985 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی 97 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ 68 دکانیں سیل کی گئیں۔

ضلع جنوبی میں 7 لاکھ 87 ہزار روپے،ضلع شرقی میں ایک لاکھ 92 ہزار روپے،ضلع غربی میں 50 ہزار روپے،ضلع وسطی میں ایک لاکھ 49 ہزار روپے،ضلع ملیر میں ایک لاکھ 3 ہزار روپے، کورنگی میں 2 لاکھ 30 ہزار اور کیماڑ میں 55 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کوسرکاری نرخ سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے