اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) سوئی دھاگہ تیار کرنے والی سپننگ ملز اور دیگر خریداروں کی جانب سے روئی کی خرید میں نمایاں اضافہ کے باعث روئی کی قیمت میں 200 روپے فی من کا اضافہ ہوا ہے کارخانہ داروں نے روئی کے سٹاک کو برقرار رکھنے اور بھارت سے روئی کی درآمد پر غیر اعلانیہ پابندی کی بعد روئی کی قمیت میں اضافہ ہوا ہے آل پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کی مطابق خریداری کے دباﺅ کے باعث گزشتہ روز روئی کی فی من قیمت میں دو سور روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے