روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار روپے اور 6 ہزار 430 روپے پر بند

116

کراچی ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں مندی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی نئی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 50 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 484 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 430 روپے رہ گئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 135 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 575 روپے پر بند ہوئے۔