کراچی ۔ 23 جنوری (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں تیزی کا رجحان رہا۔ پیر کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 450 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 500 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 912 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 966 روپے ہوگئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 635 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 111 روپے پر بند ہوئے۔