کراچی ۔ 17 اپریل (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 750 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 234 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 885 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 379 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت خان پور کی روئی کی فصل برائے 2016-17ءکی 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 700 روپے فی من رہے۔