روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6300 روپے اور 752 6روپے پر بند

104

کراچی ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعرات کو روئی کی 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی نئی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 250 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 300 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس6 ہزار 698 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 752 روپے ہو گئے۔