- Advertisement -
راولپنڈی ۔6مئی (اے پی پی):پولیس نے تھانہ روات کی حدود میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم فیصل کو گرفتارکر لیا۔ملزم فیصل نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور راہگیر سمیت دو افراد کو زخمی کیا تھا
واقعہ کا مقدمہ نومبر 2024 میں درج کیا گیا۔ روات پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593472
- Advertisement -