روات کے علاقہ جک بیلی میں فیکٹری پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،فنگس زدہ مضرصحت اچار برآمد

152

کلرسیداں۔15 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تھانہ روات کے علاقے چیک بیلی روڈ پر واقع جعلی اچار بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے،ملٹی نیشنل کمپنی کی پیکنگ میں مارکیٹ میں سپلائی کیا جانے والا 08 ہزار کلوگرام فنگس زدہ مضر صحت اچار برآمد،فوڈ اتھارٹی حکام نے مضر صحت اچار قبضے میں لے کر فوری طور پر تلف کردیا۔فوڈ اتھارٹی حکام نے خفیہ اطلاعات پرکارروائی کرتے ہوئے فیکٹری مالک کے خلاف تھانہ روات میں مقدمہ درج کروا دیا۔