رواں برس حجاج کرام کو سفر، رہائش اور میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

150

رواں برس حجاج کرام کو سفر، رہائش اور میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف
اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں برس حجاج کرام کو سفر، رہائش اور میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رواں برس پاکستانی حجاج کرام کو مکہ مکرمہ اور مدینہ کے لیے براہ راست فلائٹس کی سہولت کے ساتھ ساتھ ائیر پورٹ سے لانے اور لے جانے کے لیے نئی جدید بسیں استعمال کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ دوران حج حجاج کرام کو الیکٹرانک سسٹم سے مانیٹر کیا جائے گا۔