رواں برس حکومت حجاج کرام کے درست مقام کی جانچ کے لئے جدید ٹریکنگ سسٹم کا اجراءکر رہی ہے,محمد امین الحسنات

190

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی محمد امین الحسنات نے کہا ہے کہ حکومت رواں برس حجاج کرام کے لئے ٹریکنگ سسٹم متعارف کرا رہی ہے۔ پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رواں برس حکومت حجاج کرام کے درست مقام کی جانچ کے لئے جدید ٹریکنگ سسٹم کا اجراءکر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سسٹم کو حجاج کرام کی گھڑی، لاکٹ یا انگوٹھی میں نصب کیا جائے گا جس کی مدد سے انکی موجودگی کی درست سمت کو معلوم کیا جا سکے گا۔