ریاض ۔20دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی سیاحتی کمیٹی نے کہا ہے کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں 53 ملین غیرملکی سیاح مملکت آئےجبکہ 39 ملین مقامی افراد نے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔
اردو نیوز کے مطابق ان سیاحوں نے 150 ارب ریال خرچ کئے جن میں سے86.9 ارب غیرملکی سیاحت سے حاصل ہوئے جبکہ 63.1 اگر مقامی سیاحوں نے خرچ کئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں سیاحت کے شعبے کی سرگرمیوں میں 142 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ برس 2022 میں یہ اضافہ 132 فیصد تھا ۔
دوسری جانب مقامی سطح پر بھی سیاحت کو 2022 کے مقابلے میں کافی فروغ ملا جس سے سیاحتی اخراجات میں بھی 16 فیصد اضافہ ہوا۔بیرون ملک جانے والے سعودی سیاحوں کی تعداد میں بھی گزشتہ برس کے مقابلے میں 49 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔اسی طرح ان کی جانب سے اخراجات میں 2022 کے مقابلے میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔