اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) سال آم کی برآمدات 70 ملین ڈالر تک بڑھ سکتی ہیں جبکہ گزشتہ سال پاکستان نے ایک لاکھ 28 ہزار ٹن آم برآمد کئے تھے اور 68 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان ( ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے ہارٹی کلچر ایکسپورٹ کے چئیر مین احمد جواد نے اتوار کو ” اے پی پی “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال مغربی اور وسط ایشیائی ممالک سے آم کے بڑے درآمدی آرڈرز موصول ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آم کی برآمدات گزشتہ سال کی برآمدات سے بڑھنے کی توقع ہے تاہم آم کی قومی برآمدات اس کی استعداد سے کہیں کم ہیں۔