رواں سال اب تک 70 ہزار افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جاچکے ہیں، وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ رواں سال اب تک 70 ہزار افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جاچکے ہیں، وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

77

اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ رواں سال اب تک 70 ہزار افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جاچکے ہیں جبکہ سال کے آخر تک یہ تعداد سوا لاکھ تک پہنچ جائے گی‘ واپس جانے والے افغان مہاجرین کو فی کس مالی امداد 400 سے کم کرکے 200 ڈالر کردی گئی ہے‘ گزشتہ سال 6 لاکھ 40 ہزار افغان مہاجرین وطن واپس گئے۔