لاہور۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا سکول کھولنے کا فیصلہ صوبوں پر ہے،پچھلے سال جو امتحان ملتوی کئے گئے ،سب بچوں کو پاس کیا، اس سال سب صوبائی وزرا نے فیصلہ کیا کہ امتحانات ہونگے،امتحان ملتوی نہیں ہونگے، طالب علم اس امید پر ہیں کہ امتحان کینسل ہونگے،طالب علموں کو کہونگا کہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی امتحان ہونگے، طالب علم اپنی پڑھائی جاری رکھیں، صحت کو خطرے میں ڈالے بنا جس قدر ممکن ہو اسکول کھلنے چاہئے،تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے، فیسوں کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھے گی،
الحمرا آرٹ کونسل میں مصنفہ ، فرزانہ عاقب کی 5 کتابوں کی تقریب رونمائی کے موقع پر وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ،قبل ازیں شاعرہ ادیب اور مصنفہ فرزانہ عاقب کی انگریزی اردو کی 5 کتابوں کی تقریب رونمائی سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میرے لیے ان کتابوں کی لانچنگ کا حصہ ہونا اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید خوش قسمت ہیں کہ ان کی بیوی شاعرہ اور اتنی محبت کرنے والی ہے فرزانہ عاقب کی اچیومینٹ اتنی ہیں کہ الفاظ کم پڑھ گئے ہیں