- Advertisement -
کیلی فورنیا ۔ 18 مئی (اے پی پی) امریکی خلائی مرکز ناسانے کہا ہے کہ رواں سال انتہائی گرم ہوگا۔امریکی خلائی مرکز ناسا کے جاری کردہ بیان کے مطابق سال 2016 دنیا کے لیے انتہائی گرم ثابت ہوگا۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ رواں سال اپریل کے مہینے میں رونما ہونے والی گرمی نے 1880 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کا اثر اس سال برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ پیرس میں گزشتہ دسمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اکیسویں ماحولیاتی اجلاس میں شریک 196 ممالک میں سے 175نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ دنیا کے درجہ حرارت میں ڈیڑھ تا دو فیصد اضافہ کنٹرول میں رکھا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5311
- Advertisement -