اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) رواں سال اپریل میں پام آئل کی درآمدات میں گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 12.39 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اپریل میں 21ارب 60کروڑ روپے ما لیت کا پام آئل درآمد کیا گیا تھا جبکہ مئی میں پام آئل کی درآمد کا حجم 24 ارب 30 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔