رواں سال بجلی بلوں میں ریلیف، معاشی ترقی اور عوامی ریلیف کا ہوگا،صوبائی وزیر

45

لاہور۔17فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز کے ہمراہ خیابانی فردوسی روڈ سیور لائنوں کی تبدیلی کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر، ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر اور ملک عرفان شفیع بھی ہمراہ تھے۔ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 1ارب 90کروڑ کی لاگت سے 10ماہ کی قلیل مدت میں پراجیکٹ مکمل کیا جائے گا، شوق چوک سے شوکت خانم چوک تک بوسیدہ سیور لائنوں کی تبدیلی کی جارہی ہے، متعدد بار خیابانی فردوسی روڈ پر حادثات رونما ہوچکے ہیں،

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پراجیکٹ کے آغاز سے متبادل روٹس اور ٹریفک روانی برقرار رکھی جائے گے، رواں سال بجلی بلوں میں ریلیف، معاشی ترقی اور عوامی ریلیف کا ہوگا،وائس چیئرمین واسا نے کہا کہ ساڑھے 4کلومیٹر میں سیور لائنوں کی تبدیلی اور سڑک کی تعمیر کی جائے گی، اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد جوہر ٹائون اور ملحقہ سوسائٹیوں کے رہائشیوں کا درینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت اور آسانی کیلئے مریم نواز کی ہدایت پر پراجیکٹ کا آغاز کیا جارہا ہے، اس موقع پر علاقہ عمائدین اور مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔