اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال حجاج کرام کےلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزارت کی مانیٹرنگ ٹیمیں حجاج کرام شکایات کے ازالے کے لئے ان کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں …
رواں سال حجاج کرام کےلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، سردار محمد یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال حجاج کرام کےلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزارت کی مانیٹرنگ ٹیمیں حجاج کرام شکایات کے ازالے کے لئے ان کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر حج کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ اس حوالے سے وزارت نے حجاج کرام کی شکایات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی تھیں جو حجاج کے ساتھ موجود تھیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام کو مناسک حج کی ادائیگی اور سعودی عرب کے قوانین سے متعلق جامع تربیت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کی مانیٹرنگ ٹیمیں حجاج کرام کی شکایات کے ازالے کے لئے ان کے ساتھ موجود ہیںجبکہ حجاج وزارت کی ویب سائٹ پر بھی اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔







