اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج پالیسی 2024 کے تحت رواں سال حج گروپ آرگنائزر کے پیکجز کی تعداد وزارت نے منظور کی نہ ہی اس کا تعین کیا ہے، ہر حج گروپ آرگنائزر اپنے پیکجز خود تیار کرے گااور حاجی کے ساتھ حج معاہدہ کرے گا۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حج گروپ آرگنائزر اور حاجی کے درمیان معاہدے میں مکتب کی کیٹیگری اور دیگر سہولیات کا تفصیل سے ذکر لازمی ہو گا لہٰذا تمام عازمین سے گزارش ہے کہ حج پیکج کا انتخاب احتیاط اور سوچ سمجھ کر کریں۔
منظور شدہ حج گروپ آرگنائزر کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ حج پیکج منتخب کرنے کےبعد کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔ حج واجبات کی ادائیگی صرف اور صرف بینک کے ذریعے براہ راست کمپنی کے اکائونٹ میں کریں ۔
کوئی بھی حج گروپ آرگنائزر نقد وصولی کامجاز نہیں ہےلہٰذاکسی بھی نقد ادائیگی نہ کی جائے ، اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی معلومات یاشکایات کے لئے وزارت مذہبی امور کےسیکشن آفسر ” حج گروپ آرگنائزر” سے کیا جا سکتا ۔