لاہور۔18اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ٹریفک پولیس شاہرات پر قانون کی پاسداری اور عوام کو لائسنس اجرا سمیت ٹریفک کی سہولیات کی فراہمی میں بھرپور تندہی سے مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 24 لاکھ 25 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 33 لاکھ 52 ہزار سے زائد چالان اورٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر 21 کروڑ 13 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان اور16156 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ دھواں چھوڑنے والی 124 گاڑیوں کے فٹنس سرٹفیکیٹس ضبط کیے گئے۔
آئی جی نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584287