29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومتجارتی خبریںرواں سال مئی 2017ءکے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 108 فیصد...

رواں سال مئی 2017ءکے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 108 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال مئی 2017ءکے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 108 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سنٹر کی رپورٹ کے مطابق ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2017ءکے دوران یوریا کھاد کی فروخت کا حجم 5 لاکھ 21 ہزار ٹن تک بڑھ گیا جبکہ اس کے مقابلہ میں ڈی اے پی کھاد کی فروخت 69 ہزار ٹن تک کم ہوگئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=60641

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں