33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںرواں سال میثاق سینٹرزسے 4279اقلیتی شہریوں کو مختلف قانونی خدمات فراہم کی...

رواں سال میثاق سینٹرزسے 4279اقلیتی شہریوں کو مختلف قانونی خدمات فراہم کی گئیں، سی سی پی او لاہور

- Advertisement -

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہورپولیس میثاق سینٹر ز مذہبی اقلیتوں کوخدمات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال میثاق سینٹرزسے 4279سے زائداقلیتی شہریوں کو مختلف قانونی خدمات فراہم کی گئی ہیں جبکہ میثاق سینٹرز سے 511غیر مسلم شہریوں کوکریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع کے 110افراد کوبھی کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے اور 2849جنرل پولیس ویر ی فکیشنز کی گئی ہے۔

اس دوران مختلف اضلاع کے691افراد کی پولیس ویری فکیشن بھی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ میثاق سینٹرز میں 55گمشدگی کی رپورٹس،32کریمینل رپورٹس اور 18بے وسیلہ افرادکی رپورٹس درج کی گئی جبکہ میثاق سینٹرزسے 13درخواست گزاروں کو ایف آئی آر کی نقول فراہم کی گئی ہیں۔ لبرٹی،کاہنہ اورمزنگ میں قائم میثاق سینٹرزمیں مسیحی و دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سی سی پی او نے کہا کہ میثاق سینٹرز بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور پر امن معاشرے کے قیام میں مثالی کردار اداکر رہے ہیں اور اقلیتی شہریوں کو پولیسنگ سے متعلقہ خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586299

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں