رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، ایم پاکس سے عوام کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ

70
رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، ایم پاکس سے عوام کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نے کہا ہے کہ رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، ایم پاکس ہیلتھ ایمرجنسی کے بعد کیسز کی تعداد دس ہو گئی ہے،ایم پاکس سے عوام کے تحفظ کیلیے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ترجمان وازارت صحت کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نے کہا کہ پشاور ائیر پورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے سکریننگ کے دوران مشتبہ کیس کی نشان دہی کی،مشتبہ کیس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم پاکس ہیلتھ ایمرجینسی کے بعد کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

اس کیس کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک سے ہے،ایم پاکس سے عوام کو بچانے کیلیے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ،تمام ایئرپورٹس پر سکریننگ کا موٹر نظام موجود ہے۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے مزید کہا کہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں ،وفاقی اور صوبے ایم پاکس سے نمٹنے کیلیے پر عزم ہیں۔