- Advertisement -
بیجنگ ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) چینی مصنوعات کی فیکٹری پرائس میں رواں سال نومبر کے دوران 3.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جمعہ کو چین کے قومی ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران مصنوعات کی فیکٹری پرائس میں توقعات سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اقتصادی ماہرین نے پی پی آئی میں 2.3 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32963
- Advertisement -