پشاور۔ 03 فروری (اے پی پی):مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا ایم پاکس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے مریض کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کردی ہے ، یہ 2025 کا پہلا کیس تھا جو صحت یاب ہو کر گھر رخصت ہو گئے ہیں۔
مشیر صحت نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو ایئر پورٹ سے پولیس سروسز ہسپتال لایا گیا تھا، متاثرہ شخص نے آئسولیشن وارڈ میں دس دن گُزارے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت منکی پاکس کا ایک ایکٹیو کیس ہے، کنٹیکٹ ٹریسنگ کے دوران ابھی تک کوئی شخص متاثرہ ثابت نہیں ہوا۔