رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری شعبہ کی شرح ترقی میں 29.22 فیصد اضافہ ہوا ، سٹیٹ بینک

112

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) رواں سال 2016ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کی شرح ترقی میں 29.22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں جولائی تا ستمبر 2016ءکے دوران اسلامی بینکنگ کے شعبہ کے اثاثہ جات میں 18.3 فیصد کے اضافہ سے اثاثے 1.788 کھرب روپے تک بڑھ گئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کے اثاثہ جات کا حجم 1.511 کھرب روپے تھا۔