24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومقومی خبریںرواں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ، 2...

رواں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ، 2 کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):رواں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز کامیابی سے جاری ہے ، انسداد پولیو مہم 27 اپریل تک بلاتعطل جاری رہے گی، انسداد پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ابتدائی دو روز میں 2 کروڑ 47 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔پنجاب میں 56 فیصد، سندھ میں 48 فیصد، خیبرپختونخوا میں 58 فیصد اور بلوچستان میں 54 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔

اسلام آباد میں 45 فیصد، آزاد کشمیر میں 66 فیصد جبکہ گلگت بلتستان میں 63 فیصد بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔اگلے 5 روز کے دوران مزید 2 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔نیشنل ای او سی کے حکام نے والدین سے اپیل ہے کہ انسداد پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کی اطلاع کے لیے خصوصی پولیو ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے

- Advertisement -

تاکہ مہم کے دوران اگر آپ کے بچے ویکسین سے محروم رہ گئے ہیں تو فوراً پولیو ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔پولیو واٹس ایپ 03467776546 پر میسیج کریں یا 1166 پر کال کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586723

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں