اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران الفازی ٹریکٹرز لمےٹڈ ( اے جی ٹی ایل) نے 6 فیصد زائد نفع کمایا ہے اور اس عرصہ کیلئے کمپنی کی آمدنی 528 ملین روپے تک بڑھ گئی۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران الفازی ٹریکٹرز نے 498ملین روپے کا منافع حاصل کیا تھا رپورٹ کے مطابق کمپنی کی فی حصص آمدنی 8.58 روپے سے 9.11روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔