اسلام آباد ۔22 نومبر(اے پی پی)رواں سال کے دوران کپاس کی پیدوار میں اب تک 5.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ذرائع کے مطابق یکم نومبر تک کپاس کی پیداوار 77 لاکھ 6 ہزار گانٹھیں رہی ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں یہ پیداوار 81لاکھ 34 ہزار گانٹھیں تھیں۔ پنجاب میں کپاس کی پیداوار 8.3 فیصد کمی کے ساتھ 42لاکھ 70 ہزار گانٹھیں جبکہ سندھ میں 1.2 فیصد کی کمی کے ساتھ 34 لاکھ 34ہزار گانٹھیں رہی، پنجاب میں گزشتہ سال کپاس کی پیداوار 46 لاکھ 58ہزار گانٹھیں اور سندھ میں 34 لاکھ 76 ہزار گانٹھیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ کاٹن کراپ اسیسمنٹ کمیٹی نے کپاس کی پیداوارکے ہدف پر نظر ثانی کرتے ہوئے 2018-19ءکے لئے پیداواری ہدف ایک کروڑ 84 لاکھ 70 ہزار گانٹھیں مقرر کیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=123059