اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):رواں سال کے دوران پاکستان کو بیرون ملک سے موصول ہونےوالی ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران جنوبی ایشیا میں ترسیلات زر کی مجموعی وصولیاں میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عالمی بینک کی مائیگریشن اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ کے مطابق 2021 پاکستان کی ترسیلات زر کی وصولیوں کے حوالہ سے ایک اور بہترین سال رہا ہے اور اس دوران ترسیلات زر کی وصولیاں 33 ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔
دوسری جانب رواں سال کے دوران جنوبی ایشیائی ممال کی ترسیلات زر کی مجموعی وصولیاں 8 فیصد اضافہ سے 159 ارب ڈالرتک بڑھنے کی توقع ہے۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں سال 2021 کے دوران کم اور متوسط آمدنی والے ممالک کی ترسیلات زر وصولیوں کا حجم 7.3 فیصد اضافہ سے 589 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے۔