اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) رواں سال 2019ءکے دوران پاکستان کے تجارتی خسارہ میں مجموعی طور پر17ارب44کروڑ40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) اور سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال میں مئی2019ءکے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں سب سے زیادہ دو ارب94 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اپریل2019ءکے دوران بھی دو ارب65کروڑ90 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق سال 2019ءمیں جنوری تا جولائی کے دورا سات ماہ کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارہ میں اوسطاً دو ارب ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔