رواں سال 50 سعودی قیدیوں کو بھی حج کرایا گیا

71

مکہ ۔ 17 اگست (اے پی پی) سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے اس سال قیدیوں کے حوالے سے نئی روایت قائم کی ہے۔ پہلی مرتبہ 50 سعودی قیدیوں اور ان کے32 اہل خانہ کو حج کا موقع دیا گیا۔ سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے جیل حکام اور قیدیوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ بحال کرنے کے لئے ایک ادارہ ’ثقہ‘ کے نام سے قائم کیا ہے۔ اس کے تحت قیدیوں کو حج کرایا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج کرنے والے قیدی فوجداری یا بدامنی کے مقدمات کے مجرم تھے۔ انہیں عام حاجیوں کی طرح حج کے تمام کام انجام دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔ انہیں عصری سہولتوں سے آراستہ مکانات میں ٹہرایا گیا۔ اعلی درجے کی سہولتیں مہیا کی گئیں۔ جدیدترین ایئر کنڈیشنڈ بسوں سے سفر کرایا گیا۔ نگرانی کے لئے محکمہ جیل خانہ جات کے چند اہلکاروں کو بھی ان کے ہمراہ رکھا گیا تھا ۔