رواں سال 55 لاکھ 42 ہزار شہری قانون شکن نکلے ، ترجمان ٹریفک پولیس لاہور

102
Amara Athar
Amara Athar

لاہور۔9دسمبر (اے پی پی):رواں سال اب تک55 لاکھ 42 ہزار شہری قانون شکن نکلے ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں رواں سال 16 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے لین لائن، سٹاپ لائن ڈسپلن کی خلاف ورزیاں کیں، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 06 لاکھ 17 ہزار 488 گاڑیوں کیخلاف کاروائی کی گئی، 05 لاکھ 96 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، کم عمر ڈرائیونگ پر 62 ہزار 778 گاڑیاں،موٹرسائیکل و رکشوں کیخلاف کاروائیاں کی گئیں۔

اس حوالے سے سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 69 ہزار 886 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، اپلائیڈ فار اور بغیر نمبر پلیٹس 02 لاکھ 20 ہزار وائیلیٹرز پکڑے گئے، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 40 ہزار 972 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ٹریفک بہا ئومیں خلل ڈالنے پر 01 لاکھ 33 ہزار وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی،

ریڈ سگنل کراسنگ پر 46 ہزار، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 29 ہزار وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 60 ہزار 570، خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر 97 ہزار975 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی۔سی ٹی او نے مزید کہا کہ کارروائیوں کا مقصد ٹریفک قوانین کی بالادستی اور منظم ٹریفک کو یقینی بنانا ہے، چالان کا مقصد ریونیو اکھٹا کرنا نہیں،بلکہ شہریوں کی اصلاح مقصود ہے۔