16 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومقومی خبریںرواں سال15لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،رانا...

رواں سال15لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،رانا مشہود احمد خان

- Advertisement -

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکل اور کٹھن حالات میں ملک و قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے2019 ء کے سیاسی و معاشی چیلنجز کے باوجود قومی ترقی اور استحکام کے عمل کو نہ صرف جاری رکھا بلکہ اسے مزید مربوط بنانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی بھی ترتیب دی۔

وہ اتوار کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان کو ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے محفوظ رکھتے ہوئے معیشت کو بحالی کی راہ پر گامزن کیا گیا، آج ملک کے تمام بڑے معاشی اشاریے مثبت رخ اختیار کر چکے اور عالمی سطح پر پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، جو نہ صرف قومی معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے بلکہ ملک کے روشن مستقبل کی نوید بھی ہے۔ رانا مشہود احمد خان نے زور دے کر کہا کہ حکومت نے قومی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو مرکزی اہمیت دی ہے اور ان کے لیے بے شمار مواقع پیدا کیئے جا رہے ہیں۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے تقریب کے شرکا کو بتایا کہ رواں سال حکومت کا ہدف ہے کہ کم از کم 15 لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ ملک بھر میں8 سے 10 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، جس سے بے روزگاری میں واضح کمی ہو گی۔تقریب میں مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی کے علاوہ سینیئرصحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573265

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں