رواں سیزن کیلئے آم کا برآمدی ہدف 1 لاکھ ٹن مقرر، جاری سیزن کے دوران اب تک 40ہزار ٹن آم کی برآمد

119

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) رواں سیزن کیلئے آم کا برآمدی ہدف 1 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے جبکہ جاری برآمدی سیزن کے دوران اب تک 40ہزار ٹن آم برآمد کیا جاچکا ہے۔ آم کے پکنے کے بعد اس کو توڑنے اور پراسیسنگ کے عمل تک پہنچانے کے دوران 30 تا 40فیصد پیداوار ضائع ہو جاتی ہے جس سے کاشتکاروں کو بھاری نقصانات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ‘ امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے مطابق آم کا برآمدی سیزن وسط مئی سے شروع ہوکر وسط ستمبر تک جاری رہتا ہے اور اگست میں آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے